تشدد سے ریاست کو غیر مستحکم نہیں کیا جاسکتا: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ تشدد سے ریاست کو غیر مستحکم نہیں کیا جا سکتا، ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول سروسز اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا غیر متوازن ترقی صرف بلوچستان نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار زیر تربیت افسر کیخلاف کارروائی کی گئی، بدعنوانی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ریاست مخالف پراپیگنڈے سے دور رہیں اور عوام میں آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت وفاداری کا شعور اجاگر کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں