سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان

کراچی:(دنیا نیوز) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کا اپنے اعلان میں کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے پیش نظر 20مئی کو تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ و پنشن ادا کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ سندھ نے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادائیگی کا حکم نامہ جاری کر دیا جب کہ تمام متعلقہ محکموں کو بھی اِس حوالے سے خط ارسال کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں