اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ بیٹے مائنل رائزنگر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آسٹریا کی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے فروغ اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں