مشرق وسطیٰ صورتحال، ایران سے مزید 6 افراد پاکستان پہنچ گئے
کوئٹہ: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ صورتحال کے باعث ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 73ویں روز بھی جاری رہا۔
حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 6 افراد پاکستان پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 3480 افراد پاکستان پہنچے۔
تفتان بارڈر کے ذریعے اب تک 10619 افراد پاکستان پہنچے ہیں، 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 14099 افراد وطن واپس پہنچے۔
حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، بزنس مین اور طلبا شامل ہیں۔