جشن آزادی پر خصوصی تھر ڈیزرٹ ٹرین آج کراچی سے روانہ ہوگی

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی یوم آزادی تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری آج کراچی سے روانہ ہوگی، جو سندھ کے مختلف تاریخی و ثقافتی مقامات سے ہوتی ہوئی پاکستان بارڈر کھوکھراپار تک جائے گی۔

خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے حیدرآباد، میرپورخاص اور عمرکوٹ سے ہوتی ہوئی کھوکھراپار پہنچے گی، جہاں پرچی جی ویری کے مقام پر جشن آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

ٹرین میں 165 سے زائد سیاح شرکت کریں گے، جنہیں سندھ کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے ساتھ پاکستان بارڈر کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کراچی کینٹ سٹیشن پر وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کریں گے۔

ٹرین کے شرکاء کا مختلف سٹیشنز پر شاندار استقبال کیا جائے گا، جبکہ شرکاء مختلف مقامات پر عوام میں قومی پرچم بھی تقسیم کریں گے۔

سندھ حکومت کے مطابق خصوصی آزادی ٹرین کا مقصد جشن آزادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے ساتھ شہریوں اور سیاحوں کو سندھ کے تاریخی، ثقافتی اور سرحدی علاقوں سے روشناس کرانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...