جنگ ستمبر کا 13 واں روز: پاکستانی فوج کا باؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) ستمبر 1965 کی جنگ کا 13 واں روز، بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور شفاف رپورٹنگ سے روک دیا۔
پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے باؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ کر لیا، بھارت کو لڑائی کے پہلے 8 دنوں میں تقریباً اپنی آدھی فوجی طاقت کا نقصان اٹھانا پڑا جس میں 209 ٹینک اور 140 جنگی طیارے شامل ہیں۔
پاکستانی فوج نے کھیم کرن کی طرف پیش قدمی کی متعدد بھارتی کوشوں کو ناکام بنا دیا، بھارت کو قصور، جموں اور سیالکوٹ کے محاذ پر بھی بھاری نقصان کا سامنا رہا۔
مجاہدین نے سرینگر کے نزدیک بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کر دیا، پاک فضائیہ نے جموں ائیر فیلڈ پر کھڑے 6 بھارتی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ کر دیئے، سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا Gnat طیارہ مار گرایا۔
عوام کی بڑی تعداد نے جنگ کے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیئے، پاک فوج کی مسلسل کامیابیوں سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، بھارت کو نہ صرف میدان جنگ میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی مکمل شکست سے دوچار ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments