پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے 29 ستمبر کو ترسیل سٹیشن پر حملہ کیا، نبی پاک ﷺ کی مسجد کو بجلی فراہمی کے سول نظام پر حملہ ناقابل قبول ہے، حملہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو مقدس مقامات اوروہاں موجود عازمین کی حفاظت اور احترام ہر حال میں لازم ہے، پاکستان ایسے حملے فوری اور غیر مشروط روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے حملے خطے کی سلامتی اور امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی یکجہتی کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی یکجہتی اور تقدس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان دونوں مقدس مساجد کے تحفظ، عوام کی حفاظت اور عازمین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان خطہ میں امن کے لیے کوشاں رہا ہے اور یہ کوششیں جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments