صدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے عاصم افتخار احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا ضروری ہے، انہوں نے تعمیری سفارتی روابط اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا بھی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...