کورونا ویکسی نیشن کے ہدف میں ناکامی کے ذمہ دار نہیں ہیں، فیس بک

ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے حکام نے امریکی صدر جوبائیڈن کے سوشل میڈیا سے متعلق بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کورونا ویکسی نیشن کے ہدف میں ناکامی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکیوں کو کورونا ویکسی نیشن لگانے میں ناکامی کا ذمہ دار حکومت کو قرار نہیں دیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ فیس بک نے غلط معلومات کو ہٹانے میں اپنا کردار ضرور ادا کیا ہے۔

فیس بک کے نائب صدر گائے روزن نے کہا ہے کہ ہماری کوششوں کی وجہ سے کورونا ویکسین لگوانے میں معاملے میں شہریوں کی ہچکچاہٹ میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

فیس بک انتطامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا وبا کی شروعات کے بعد سے غلط مواد پر مبنی ایک کروڑ 80 لاکھ پوسٹیں ہٹائی ہیں۔ ہم اس وقت تک کسی کی پوسٹ پر پابندی نہیں لگاتے جب تک کہ وہ پوسٹ واضح اور سنگین خطرے کا باعث نہ بن رہی ہوں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں