پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز بحال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ وکی پیڈیا کی سروسز کو ملک بھر میں بحال کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ 4 فروری کو وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کی سربراہی میں5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے، کمیٹی اس معاملے پر ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں