واٹس ایپ نے مزید 3 نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک)واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن کیلئے مزید 3 نئے فیچرز متعارف کروادیئے گئے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ wabetainfo کے مطابق میسجنگ ایپ میں چینل الرٹس، نیوی گیشن لیبلز کو چھپانے اور تاریخ سے پیغامات سرچ کرنے جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

چینل الرٹس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو فائدہ ہوگا، اس فیچر سے کسی چینل کو معطل کیے جانے پر اس کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔

دوسرا فیچر نیوی گیشن لیبلز کے حوالے سے ہے، اس فیچر کے تحت ایپ کے اوپر موجود بار (bar) awr نیچے موجود نیوی گیشن لیبلز اسکرین پر اسکرولنگ کے دوران خودکار طور پر ہائیڈ (hide) ہو جائیں گے۔

تیسرا فیچر پرانے میسجز کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں تاریخ کے ذریعے پرانے پیغامات کو سرچ کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق تینوں فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں