سمارٹ فون کے بے جا استعمال سے بچانے والا اینٹی سمارٹ فون تیار

نیویارک :(دنیا نیوز)امریکی کمپنی نے ایسے افراد کے لیے اینٹی سمارٹ فون تیار کیا ہے جو سمارٹ فونز کے حد سے زیادہ استعمال سے پریشان رہتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اینٹی سمارٹ فون کے استعمال سے ہمارے صارفین کو حقیقی زندگی میں زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملے گا، لائٹ فون 3 اس کمپنی کا تیسرا فون ہے جو جنوری 2025 تک دستیاب ہوگا۔

امریکی کمپنی نے اسے ’ڈمب فون‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے آپ کالز اور ایس ایم ایس تو بھیج سکتے ہیں مگر اس میں ایپس، سوشل میڈیا، ای میل اور انٹرنیٹ براؤزر موجود نہیں ہے۔

اس سے پہلے یہ کمپنی اپنے فونز میں ای انک ڈسپلے استعمال کر رہی تھی مگر اب او ایل ای ڈی سکرین کو ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے، پہلی بار اس کمپنی کے کسی فون میں فرنٹ اور بیک پر کیمرے بھی دیئے گئے ہیں جن کے لیے شٹر بٹن بھی ڈیوائس میں موجود ہیں جس کے باعث وہ کسی سمارٹ فون کی بجائے پرانے کیمرے کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔

واضح رہے چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ، فلیش لائٹ، فنگرپرنٹ سنسر اور 5 جی سپورٹ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں