اسلام آباد پولیس کےکمپیوٹرائزڈ سسٹم پر 6 سائبر حملوں کا انکشاف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس کےکمپیوٹرائزڈ سسٹم پر 6 سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملوں میں سیف سٹی اور اور انٹرنل ریکارڈ کو ہیک کیا گیا، اسلام آباد پولیس نے ان 6 سائبر حملوں کو ریکور کر لیا، اسلام آباد پولیس نے 39 آئی ٹی ایکسپرٹس کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ٹی ایکسپرٹ اسلام آباد سیف سٹی میں تعینات ہوں گے، ان 39 افراد کو اس حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سائبر حملہ آوروں نے اسلام آباد پولیس کا اہم ریکارڈ بھی حاصل کیا، اسلام آباد پولیس نے سائبر حملوں کے بعد سیف سٹی اور ویب سائٹس کے پاسورڈز بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔