کراچی میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی کی نمائش، معدوم ہوتی نسلوں کی اہمیت اجاگر

عجیب خبریں

کراچی :(دنیا نیوز) کراچی میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی کی نمائش ہوئی جس میں رکھی گئی تصویروں میں قدرتی ماحول کی حفاظت اور جانوروں سے محبت کی ترغیب کے علاوہ معدوم ہوتی نسلوں کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

کراچی میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی پر مبنی نمائش ہوئی جس میں ساوتھ ایشیا کے نادر پرندوں اور جانوروں کی تصاویر پیش کی گئیں۔ ان تصاویر کو پاکستان کے دور دراز علاقوں اور جنوبی ایشیا کے دیگر کئی ممالک میں اتارا گیا تھا۔ نمائش کے ذریعے پرندوں اور جانوروں کی معدوم ہوتی نسلوں کی خوبصورتی اور اہمیت اجاگر کی گئی۔

قدرتی ماحول اور وائلڈ لائف سے دلچسپی رکھنے والے افراد اس نمائش کو دیکھنے پہنچے اور تصاویر کو سراہا۔ یہ نمائش 25 جنوری تک کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں جاری رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں