فرانسیسی فوجیوں کے آپریشن کے دوران داعش کا سربراہ ہلاک ہو گیا: میکرون کا دعوٰی

دنیا

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فوجیوں کے ایک آپریشن کے دوران داعش کا سربراہ ہلاک ہو گیا ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ گریٹر صحارا میں داعش کا سربراہ عدنان ابو ولید فرانسیسی افواج کے ہاتھوں مارا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں یہ ان ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ داعش کا لیڈر عدنان ابو ولید امریکی فوجیوں اور غیر ملکی امدادی کارکنوں پر حملوں میں مطلوب تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں