آبدوز ڈیل تنازع: فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے

دنیا

پیرس: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کا امریکا اور برطانیہ سے جوہری آبدوز کا 50 ارب یورو کا معاہدہ، فرانس اتحادیوں سے نارض ہوگیا۔ امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔

 فرانس نے اتحادیوں پر بحری آبدوز معاہدے میں دھوکے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکا اور برطانیہ نے آسٹریلیا کے ساتھ 50 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے یہی معاہدہ فرانس سے کرنا تھا لیکن معاملات طے نہ ہوسکے تھے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے فرانس کی جانب سے سفیر واپس بلانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جین ساکی نے کہا کہ فرانس امریکا کا پرانی اتحادی ہے، معاملے کے حل کے لیے آئندہ دنوں کے دوران فرانس سے رابطے میں رہیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں