سابق امریکی صدر بل کلنٹن طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل

دنیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

سابق صدربل کلنٹن کو کیلی فورنیا کے ہسپتال داخل کیا گیا، سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے انفیکشن کے باعث بل کلنٹن کے وائٹ بلڈ سیل کم ہو گئے تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے، وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس چلے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر نے اسٹاف اور اپنی فیملی سے بھی بات چیت کی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں