نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- فیصل واوڈاکی نااہلی کیس رکوانےکی درخواست پرسماعت
  • بریکنگ :- فیصل واوڈاکوالیکشن کمیشن کی کارروائی پراسٹےآرڈرنہ مل سکا
  • بریکنگ :- عدالت کاالیکشن کمیشن کوکیس پرکارروائی جاری رکھنےکاحکم
  • بریکنگ :- فیصل واوڈاپہلےبھی ڈیڑھ سال چھپن چھپائی کھیلتےرہےہیں،عدالت
  • بریکنگ :- فیصل واوڈاکےوکیل پیش نہ ہوئے،معاون وکیل کی التواکی استدعا
  • بریکنگ :- درخواست فوری سماعت کیلئےمقررکرنےکی استدعانہیں کی،معاون وکیل
  • بریکنگ :- کیس کافی عرصےسےزیرالتواہے،جسٹس عامرفاروق کےریمارکس
  • بریکنگ :- اس عدالت میں یہ کیس ڈیڑھ سال پڑارہا، جسٹس عامرفاروق
  • بریکنگ :- اسلام آباد:عدالت نےسماعت 9 دسمبرتک ملتوی کردی
Coronavirus Updates

سعودی عرب: قرآن پاک پڑھاتے ہوئے ٹیچر انتقال کر گئیں

دنیا

ریاض: (ویب ڈیسک) طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے مقامی سکول کی ٹیچر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں-

عرب میڈیا کے مطابق ریاض کے ثانوی سکول کی ٹیچر ’شیخہ المواش‘ طالبات کو پڑھاتے ہوئے اچانک گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو مطلع کیا- پرنسپل کی آمد سے قبل ہی ساتھ والی کلاس کی ٹیچرز وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے گری ہوئی معلمہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی اسی دوران پرنسپل نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو بھی طلب کر لیا-

طبی یونٹ کی ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں-

شاگردوں اور ساتھی معلمات نے شیخہ المواش کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ ملتیں اور اپنے طالبات سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں۔

انتقال کرنے والی معلمہ کے والد عبدالعزیز عتیق نے بتایا کہ ان کی بیٹی صوم وصلاۃ کی پابند تھی ہمیشہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتی تھیں- انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی- شیخہ المواش کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں