بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)پاکستان کے راویتی حریف ملک بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے پائلٹ کی زمین پر اترنے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں