وینزویلا: سونے کی کان گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک، متعدد زخمی

کراکس: (ویب ڈیسک) وینزویلا میں غیر قانونی سونے کی کان گر گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی ریاست بولیور کے جنگل میں قائم بولا لوکا نامی سونے کی کان میں بڑی تعداد میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اس دوران وہ اچانک کان تلے دب گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق کان سے اب تک 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو بھی ریسکیو کر کے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، سونے کی یہ غیر قانونی کان تھی۔

ڈپٹی منسٹر آف سول پروٹیکشن کی جانب سے کان گرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان گرنا شروع ہو گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں