روس یوکرین جنگ کو دو سال مکمل، روسی فوجیوں کی بیگمات کا احتجاج

ماسکو: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ کو دو سال مکمل ہونے پر روسی فوجیوں کی بیگمات نے احتجاج کریملن میں احتجاج شروع کردیا۔

روسی فوجیوں کے خاندان کے افراد کریملن میں نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے کے سامنے جمع ہوئے، خواتین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے شوہروں کو یوکرین کی جنگ سے واپس بلایا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران 2 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، احتجاج میں زیادہ تر ریزرو فوجیوں کی بیگمات شامل تھیں ، جنہیں زبردستی جنگ پر بھیجا گیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں