پولینڈ: کسان ٹریکٹروں کے ہمراہ مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

وارسا: (ویب ڈیسک) پولش کسان بھی ٹریکٹروں کے ہمراہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسانوں نے پولینڈ جرمنی سرحدی سڑک کو آمدو رفت کیلئے بند کر دیا ، کسانوں نے یورپی یونین کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور یوکرین سے اناج کی درآمد کرنے کی مخالفت کی ہے۔

پولش کسانوں کا کہنا ہے کہ زراعت کی ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبے بہت سخت ہیں، جرمنی ، فرانس اور سپین کے کسان بھی ہمارے ساتھ ہیں ، اگر معاملات طے نہ پائے تو احتجاج مزید جاری رہ سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں