مزید نسل کشی میں ملوث نہیں رہوں گا: امریکی فوجی نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خود کو آگ لگا لی

واشنگٹن: (دنیا نیوز ) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکی فضائیہ کے حاضر سروس سپاہی نے واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خود کو آگ لگا لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ نوجوان امریکی فضائیہ کا سپاہی تھا اور ڈیوٹی پر مامور تھا، سپاہی فلسطین کی حمایت میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر فلسطین کو آزاد کرو  کا نعرہ لگاتا رہا۔

سپاہی نے خود کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، شدید جھلس جانے والے سپاہی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں