بھارتی کسانوں کا احتجاج، مظاہرین اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کسانوں کا پنجاب ہریانہ سرحد پر دہلی چلو مارچ پندرہویں روز میں داخل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسان مظاہرین اور مرکزی حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، کسان مظاہرین میں مطالبات پورے نہ ہونے پر غم و غصے کی لہر میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے، بھٹنڈہ پنجاب میں کسان مظاہرین نے عالمی تجارتی تنظیم کا پتلا جلایا۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کو عالمی تجارتی تنظیم کی آنے والی میٹنگ میں ہمارا معاملہ اٹھانا ہوگا، کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مودی سرکار کو ہمارے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو آڑ بنا کر بھارت کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات پر مکمل پابندی عائد ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں