میری فتح غزہ کیلئے ہے، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے ناقد اور نومنتخب رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے اپنی کامیابی کے موقع پر بات کرتے ہوئےکہا کہ میری فتح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی فتح ہے۔

وزیراعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیٔر اسٹامر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے معروف سیاستدان جاوج گیلووے نے سامراجی جنگوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کےعزم کااعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وہ راچڈیل کی نشست پرضمنی انتخاب میں 12 ہزار 335 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، آزادامیدوار مقامی تاجر ڈیوڈ ٹولی دوسرے اور کنزرویٹو امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے بورڈ آف ڈیپٹیز نے کہا ہے کہ آج ہمارے لئے سیاہ دن ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی بائیں بازو کے سیاستدان جارج گیلووے سات بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں