ترک صدر کا یوکرینی صدر کے 10 نکاتی امن فارمولے کی حمایت کا اعلان

استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے یوکرینی صدر کے 10 نکاتی امن فارمولے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے روس یوکرین میں امن مذاکرات کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی، ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان دوبارہ امن مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کو قریب لانے اور پرامن مذاکرات کی کوششیں ناکافی ہیں، یوکرین کی آزادی، خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے ترکیہ کی حمایت سب کو معلوم ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں