بھارت : تیز رفتار سکول بس درخت سے جاٹکرائی ، 6 طالبعلم ہلاک، متعدد زخمی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ہونے کے باعث مسافر بس درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 6 طالبعلم ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکول بس میں 30 کے قریب بچے سوار تھے، تیز رفتار بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، امدادی کاموں کے دوران 26 بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا فٹنس سرٹیفیکٹ 2018 میں ختم ہوچکا تھا اور ڈرائیور بھی ممکنہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حیران کن طور پر عید کی تعطیلات کے باوجود نجی سکول کھلا ہوا تھا، وزیراعلیٰ ہریانہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں