مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، بلنکن

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

واشنگٹن میں عراقی نائب وزیراعظم محمد علی تمیم سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں سے کشیدگی میں اضافے سے بچاؤ کیلئے سفارتی رابطے کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے لیکن اسرائیل کے دفاع کی حمایت اور خطے میں اپنے اہلکاروں کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر عراقی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کےلیے فریقین سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں