اسرائیل عالمی عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے: کینیڈا

اوٹاوہ: (ویب دیسک) کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانی جولی نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ نے رفح میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ نہیں بچی۔

میلانی جولی نے کہا کہ رفح پر فوجی کارروائی سے متعلق ہمارا مؤقف واضح ہے، جنگ کے بھی کچھ اصول اور ضابطے ہوتے ہیں لیکن اسرائیلی حملے میں رفح سے جو مناظر کو دیکھنے کو ملے وہ دل دہلا دینے والے ہیں۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلسطین کی حالت تباہ کن ہے، معصوم فلسطینیوں کی لاشوں کی دل چیر کر رکھ دینے والی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں