زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے، کیٹ مڈلٹن کا کیموتھراپی مکمل ہونے پرپیغام

لندن : (ویب ڈیسک ) پرنسسز آف ویلز اور برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کیلئے ہونیوالی انکی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔

42سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جذبات سے بھرپور ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے، ویڈیو میں انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں کیٹ مڈلٹن نے سال کے اوائل میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے ذاتی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کیموتھراپی پر مبنی ان کا علاج مکمل ہوگیا ہے۔

پرنسسز آف ویلز کاکہنا تھاکہ آپ جانتے ہیں زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر ہمیں اسی طوفانی لہروں اور انجانی سڑکوں سے گزرنا پڑتا ہے، کینسر کا علاج ہر ایک کیلئے کافی پیچیدہ خوفناک تجربہ ہے خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جوآپ سے بے حد قریب ہیں۔

پرنسز آف ویلز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ ہمارے خاندان کے لیے ناقابل یقین حدتک سخت رہے ہیں۔

کیٹ مڈلٹن نے اپنے اور شہزادہ ولیم کی جانب سے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ 42 سال کی کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پیٹ کی سرجری کرائی تھی، سرجری کےدوران کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں