ڈبلیو ایچ ایو کا لبنانی ہیلتھ ورکرز اور ہسپتالوں پر بڑھتی ہوئی اسرائیلی بمباری پر اظہار تشویش

نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ہیلتھ ورکرز پر مسلسل حملوں اور طبی سہولیات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے حکام نے کہا کہ اس نوعیت کے حملے مسلسل ہو رہے ہیں اور اب تک ایسے 55 حملوں کی تصدیق کی جا چکی ہے اور بہت ممکن ہے کہ اصل تعداد ان 55 حملوں سے زیادہ ہو۔

یہ بات عالمی ادارہ صحت کے ذمہ دار مارگریٹ ہیرس نے اقوام متحدہ میں ایک بریفنگ کے دوران بتائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں