امریکا کا الیکٹورل سسٹم شفاف، عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں: جوبائیڈن

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کا الیکٹورل سسٹم شفاف ہے ، عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کے جو انتخاب کیا ہے ہم اس کو قبول کرتے ہیں، 20 جنوری کو پرامن انتقال اقتدار ہوگا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ انتخابات میں شکست کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہار مان لیں گے، کملا ہیرس نے بہترین انتخابی مہم چلائی، ہم نے تاریخی صدارت کی اور امریکا کی مضبوط معیشت چھوڑ کر جارہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں