سعودیہ اور جاپان کی امدادی ایجنسیوں کا انسانی ہمدردی کے کاموں میں تعاون کا معاہدہ

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے خدمات و انسانی امداد اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی نے انسانی ہمددردی کے کاموں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر برائے پارٹنر شپس، انٹرنیشنل ریلیشنز ہاناعمر اور جاپانی ایجنسی کے یمن آفس کے نمائندے کاٹو کین نے ریاض میں انسانی امداد کے امور، کانفرنس کے ایجنڈے اور دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی نے سعودیہ کے انسانی اور امدادی پروگراموں کی ستائش کی، شاہ سلمان مرکز نے یمن کے تعز اور عدن گورنریٹ میں مصنوعی اعضا اور بحالی کے مرکز کو چلانے کے لئے عالمی جنگوں اور آفات سے متاثرین کے تحفظ کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے پر دستخط شاہ سلمان مرکز کے سینٹر فار آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئر احمد بن علی البیز اور ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر معاویہ حرصونی نے کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں