غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 فلسطینی شہید جبکہ 201 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہوبی فورسز کی جانب سے المواسی پناہ گزین کیمپ پر بم باری ، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی، حادثات میں 21 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

المواسی پناہ گزین کیمپ کے خیموں میں 14 سے زائد فلسطینی خاندان موجود تھے، صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں بیت لاہیہ میں 7 اور رفاہ میں 2 فلسطینی شہید ہوئے، جنوب میں رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملےمیں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں 44 ہزار 580 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 739 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں