اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور تجویز دیدی
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور تجویز دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا اعلان کرنے اور اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لئے تازہ ترین تجویز بھیجی ہے جس کو مصر کے ذریعے فلسطینی عسکریت پسند گروپ تک پہنچایا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کے مطابق کسی معاہدے کے لئے اپ ڈیٹ کردہ فریم ورک اس تجویز سے زیادہ مختلف نہیں ہے جس پر اگست میں بات چیت کی گئی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ نے لچک کا مظاہرہ کرنے اور جزوی معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے لئے زیادہ آمادگی ظاہر کی ہے۔
قبل ازیں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لئے نامزد خصوصی ایلچی سٹیون وٹکوف نے قطر اور اسرائیل کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی تھی۔