بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل
نئی دہلی : (دنیانیوز) بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل ہوگئے، انتہاپسند ہندوؤں کے حملے میں دو ہزار مسلمان شہید ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔
6دسمبر 1992 کو اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد پر حملہ کرنے والوں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی، آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تھا۔
بابری مسجد کی شہادت کے دوران مسلمانوں نے شدید احتجاج اور مزاحمت کی،فسادات میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوگئے ،2009 میں جسٹس منموہن سنگھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بی جے پی رہنماؤں سمیت 68 افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
9 نومبر 2019 کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد شہادت میں ملوث تمام ملزم بری کردیئے۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 1992 سے اب تک صرف بھارتی ریاست گجرات میں 500 مساجد اور مزارات گرائے جا چکے ہیں۔