غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، مزید 37 شہری شہید
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں جاری مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں مزید اضافہ صیہونی فورسز نے مزید 37 شہریوں کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر بنا وارننگ کے کمال عدوان ہسپتال پر ڈرون حملہ کر دیا، حملے میں مریضوں اور عملے کے 4افراد کے شہید ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
کمال عدوان ہسپتال کے قریب ہی رہائشی عمارت پر بھی اسرائیل نے بڑا فضائی حملہ جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، رفاہ کے علاقے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں جھڑپوں کے دوران حماس کے سینئر جنگجو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری نسل کشی میں 44 ہزار 612 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 834 زخمی ہوچکے ہیں۔