نوجوان نے یوٹیوب سے قتل کے طریقے دیکھنے کے بعد ماں باپ اور بہن کو قتل کردیا
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے اپنے ماں، باپ اور بہن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں ایک 20 سالہ نوجوان ارجن نے چھریوں کے وار کرکے اپنی بہن، ماں اور باپ کو گھر میں ہی قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ارجن کے ایک سابق استاد نے بتایا کہ انہوں نے باپ اور بیٹے کے درمیان کوئی اختلاف نہیں دیکھا جب کہ پڑوسیوں کا بھی یہی کہنا تھا کہ ارجن ایک سلجھا ہوا اور کم گو لڑکا ہے جو جم جاتا اور باکسنگ بھی کرتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش میں اس سنسنی خیز واردات کی تفصیلات سامنے آئیں جس میں پتا چلا کہ واردات سے قبل ارجن اپنے فون پر قتل کرنے کے طریقے اور زہر دینے سے متعلق چیزیں دیکھتا تھا۔
تفتیش کے مطابق ارجن نے سب سے پہلے اپنی بہن کو قتل کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کا گلا کاٹ دیا جب کہ اس کے بعد ملزم نے اپنی والدہ اور والد کو قتل کیا۔