امریکا اورترکیہ کا شام میں جنگجو گروپس کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اورترکیہ نے شام میں جنگجو گروپس کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، شام کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی، شام میں حزب اختلاف گروپس کی حیثیت کو اہمیت کا حامل قراردیا۔
دوسری طرف امریکا نے شامی جنگجوؤں کی موجودہ حکمت عملی سےاتفاق کرتے ہوئے کہا شام میں ہتھیاروں کی دیکھ بھال امریکا کے پاس ہے، کیمیائی ہتھیاروں کی دیکھ بھال کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
امریکا نے مزیدکہاکہ شام میں روسی اڈوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔