معروف شامی ایکٹیوسٹ مازن الحمدہ کی بدنام زمانہ جیل سیڈنایا سے لاش برآمد

دمشق: (دنیا نیوز) معروف شامی ایکٹیوسٹ مازن الحمدہ کی بدنام زمانہ جیل سیڈنایا سے لاش برآمد ہوئی۔

مازن الحمدہ کے اہل خانہ نے لاش کی شناخت کے بعد تصدیق کر دی، مازن الحمدہ 2012ء میں بشارالاسد کے خلاف جمہوریت کے لئے ہونے والے مظاہروں میں شریک تھے، بشار الاسد فورسز نے دمشق کے ہوائی اڈے سے مازن الحمدہ کو لاپتہ کیا۔

واضح رہے مازن الحمدہ کو عام معافی کے اعلان کے بعد لندن سے واپسی پر 2020ء میں گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں