بھارت میں 11 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف، 11 ملزم گرفتار

کیرالہ: (دنیا نیوز) بھارت میں جعلی ڈگریاں ریوڑیوں کی طرح بٹنے لگیں،11 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریاست کیرالہ میں پولیس نے یونیورسٹی ڈگریاں اور دیگر اسناد بنانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، 11 ملزمان گرفتار کر لئے، 100 سے زائد جعلی دستاویزات اور مہریں برآمد کر لیں، مقامی پریس سے جعلی سرٹیفکیٹ چھاپنے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

کیرالہ پولیس کے مطابق ملزم 28 یونیورسٹیوں کی جعلی ڈگری اور مارک شیٹ تیار کرتے تھے، مفرور 10 افراد کا بھی کاروبار سے منسلک ہونے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق کثیر ریاستی تحقیقات جاری ہے، کئی اہم شواہد پولیس کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں