غزہ جنگ بندی کو 2 ماہ مکمل، فلسطینیوں کے مسائل جوں کے توں
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی کو 2 ماہ مکمل ہوگئے، فلسطینیوں کے مسائل جوں کے توں رہے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، چوبیس گھنٹے میں مزید 3 معصوم فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 738 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی، اسرائیلی حملوں میں 379 فلسطینی شہید،1 ہزار زخمی ہوئے۔
شہدا کی مجموعی تعداد 70 ہزار 366 ہوگئی، 1 لاکھ 71 ہزار 64 فلسطینی زخمی ہو چکے، بے یار و مددگار اور کھلے آسمان تلے سونے والوں کیلئے ایک اور امتحان آگیا، طوفان بائرن سے سیلاب اور شدید موسمی خطرات بڑھ گئے۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 764 غیرقانونی ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری دے دی۔