مختلف ممالک کے رہنما غزہ امن بورڈ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے رہنما غزہ منصوبے کے تحت قائم امن بورڈ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے، امریکا دنیا کا پرکشش ترین ملک ہے، ٹرمپ گولڈ کارڈ کا اجرا کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا کو دیوالیہ قرار دیا جا رہا تھا، لیکن اس وقت امریکی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ جنگ رکوانے سے متعلق فون کل کروں گا، لگتا ہے میں انہیں لڑائی روکنے پر رضا مند کرسکتا ہوں، غزہ امن بورڈ میں عالمی رہنماؤں کی شمولیت سے متعلق اعلان اگلے سال ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں