آئس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ کر دیا
ریکیاوک: (دنیا نیوز) سپین، آئرلینڈ، سلوینیا اور نیدرلینڈ کے بعد آئس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ کر دیا۔
ڈی جی آئس لینڈ براڈ کاسٹر سٹیفن ایرکسن کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں، موجودہ حالات میں یہ مقابلہ کسی امن یا خوشی سے وابستہ نہیں، اسی بنیاد پر ہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
سٹیفن ایرکسن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیدا کر دیا ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر یوریو وژن مارٹن گرین نے کہا کہ گانے کے مقابلوں کے 70ویں جشن کی تقریبات کا آغاز اگلے سال مئی میں ہونا ہے، جو براڈ کاسٹر حصہ نہیں لینا چاہتے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔