اسرائیل کی غزہ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 ممالک کی شدید مذمت
غزہ: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت 8 ممالک نے غزہ میں سیز فائر کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
پاکستان سمیت 8 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی، بیان میں کہا گیا اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو غیرقانونی اقدامات روکنے پر مجبور کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عرب امن منصوبے کے مطابق ہی پائیدار امن ممکن ہے، یہی اقدامات خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی کوئی خودمختاری نہیں ہے۔