پاکستانی سفیر فیصل نیاز کی روسی نائب وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

ماسکو: (شاہد گھمن) روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیرِ دفاع واسیلی اوسمکوف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پاکستان کے دفاعی اتاشی محمد آصف خان بھی سفیرِ پاکستان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، فریقین نے آئندہ اعلیٰ سطحی دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے باقاعدہ اور تسلسل کے ساتھ رابطے ناگزیر ہیں۔

دونوں جانب سے تعمیری روابط کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات کو پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی و سفارتی روابط کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں