ٹرمپ کا ایران کے میزائل پروگرام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے میزائل پروگرام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے، یہ بات انہوں نے دسمبر میں نیتن یاہو کے ساتھ فلوریڈا میں ایک میٹنگ کے دوران کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ اگر ایران سے ڈیل نہ ہو سکی تو بیلسٹک میزائل پروگرام پر حملوں کی حمایت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں