چین میں آتشبازی کا سامان بیچنے والی دکان میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں آتش بازی کا سامان بیچنے والی دکان میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد 50 مربع میٹر احاطے میں آگ بھڑک اٹھی، چین کے دارالحکومت بیجنگ سمیت بڑے شہروں میں آتشبازی کے سامان پر پابندی عائد ہے، دھماکے کے بارے میں مزید کی تحقیقات جاری ہے۔

دھماکے کی اطلاع پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال انتقال کر دیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں پیر کے روز بھی آتش بازی کی دکان میں دھماکہ ہوا ہے تھا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے تھے، مقامی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ذمہ داران کو حراست میں لے لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں