توانائی و خوراک کے ذخائر مستحکم ہیں، بحران کا خدشہ نہیں: ایرانی اول نائب صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی اور خوراک کے ذخائر مکمل طور پر مستحکم ہیں اور کسی قسم کی کمی یا بحران کا خدشہ نہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں محمد رضا عارف نے واضح کیا کہ توانائی، ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔

محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ عوام کی معمول کی زندگی کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلی نظام، بینکاری خدمات اور ادائیگی کے نظام بلا تعطل کام کر رہے ہیں اور ملک میں معمولاتِ زندگی حسبِ معمول جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں