امریکی صدر و برطانوی وزیراعظم کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
لندن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر اور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ عالمی شپنگ بحال ہو سکے۔
ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آبنائے ہرمز کا کھلنا عالمی توانائی منڈی کے استحکام کیلئے ضروری ہے، دونوں رہنماؤں نے جلد دوبارہ بات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔